St. Denis Kashmir point murree 19

ایس ٹی ڈینیز ہائی سکول کشمیر پوانٹ مری والدین کے لئے درد سر بن گیا

مری:ایس ٹی ڈینیز ہائی سکول کشمیر پوانٹ مری والدین کے لئے درد سر بن گیا،کورونا کی وجہ سے سکول بندش نے بچوں کے والدین کو سکول مافیا نے چکرا کے رکھ دیا تفصیلات کے مطابق کشمیر پوانٹ ڈینیز سکول بچوں کے والدین کے لئے درد سر بن گیاتدریسی عمل نہ ہونے کے باوجود بچوں سے مختلف حربوں سے بھاری رقوم بٹورنے کا سلسلہ تھم نہ سکاکبھی چھٹیوں کی بھاری فیسیں کبھی سلیبس مختلف کتابوں کی دوکانوں میں رکھ کر بچوانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا،کورونا ریلیف کے باوجود کسی بچے کو کوئی بھی خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا گیاکچھ دن سکول کھلے بھاری فیسیں وصول کی گئیں اور سکول بندش کے بعد بھی والدین کی جیبوں کو تراشنے کا سلسلہ بند نہ ہو سکامختلف کتابوں کی دوکانوں میں دوکان داروں سے مل کر ایک نیا کاروبار شروع کر دیا گی سلیبس چار سو میں بکنے لگی سلیبس مانگنے پر بچوں کے والدین کو کتابوں کی دوکانوں کی طرف بھیج دیا جاتا ہے جہاں سلیبس کی کاپی مختلف کلاسوں کی چار سو روپے میں بکنے لگاآخر اس مافیا کو کون لگام دے گا جو غریب والدین کے خون کے آخری قطرے کو بھی چوسنے سے گریز نہیں کر رہے،اسی طرح مختلف دیگر سکولوں میں بھی بچوں کے والدین کی جیب تراشی کا سلسلہ نہ رک سکاکورونا کے آنے کے بعد ان سکولوں نے بچوں کے والدین کی جیب تراشی کے نت نئے طریقے ایجاد کر لئے ہیں جو والدین کے لئے انتہائی پریشانی کا سبب ہیں والدین کا کہنا ہے کہ اس دور میں گھر چلائیں یا سکول والوں کے ظالمانہ خود ساختہ پالیسیوں پر ماتم کریں،والدین نے حکومت پنجاب اورمحکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ ان ظالموں سے عوام کا چھٹکارہ دلوایا جائے اور اس مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ بچے سکون کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں۔