news long 71

عظیم الشان سالانہ روح پرور محفل میلاد و تعزیتی ریفرنس مولانا حافظ خادم حسین رضوی 10 دسمبر

مری:عظیم الشان سالانہ روح پرور محفل میلاد و تعزیتی ریفرنس مولانا حافظ خادم حسین رضوی 10 دسمبر بروزجمعرات بمقام مسجد رضا المصطفےٰ محلہ شوالہ مری میں بعد از نماز مغرب زیر سرپرستی ممتاز عالم دین قاری محمداکسیر عباسی منعقد ہوگا انتظامیہ میلاد کمیٹی حافظ آفتاب رحمانی امام مسجد محلہ شوالہ،حافظ فردوس ہاشمی،محمدخورشید،عتیق الرحمن اورمحمدذوالفقار کے مطابق محفل میلاد سے خطیب سید نعمان شاہ گیلانی خطیب اعظم اسلام آباد خصوصی خطاب فرمائینگے جبکہ جماعت اہل پاکستان کے رہنماء مجد ارباب عباسی خصوصی شرکت کرینگے جبکہ حافظ جہانگیر عباسی سیالوی علامہ واجد انور قادری علامہ ظفر عطاری سمیت دیگر تلاوت قرآن پاک اور حضورپاک ؐ کے حضور گل ہائے عقیدت پیش کرینگے منتظمہ کمیٹی نے تمام عاشقان رسولؐ سے اس بابرکت محفل میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔