load shedding 89

برف یابارش شروع ہوتے ہی بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع

مری میں وپڈا حکام کی جانب سے گزشتہ تین ماہ سے سالانہ مرمت اور شاخ تراشی کاکہہ کراعلیٰ صبح بجلی بندکردی جاتی ہے، پوچھنے پر بتایا جاتاہے کہ آئیسکو کے پاس نجلی کی بندش کا پرمٹ ہے۔ برفباری کے سیزن شروع ہونے سے تین ماہ قبل مرمت اور شاخ تراشی کا ڈرامہ واپڈا مری شروع کردیتا ہے لیکن ہلکی برف یابارش شروع ہوتے ہی بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ملکہ کوہسار مری ان دنوں شدید شردی کی لپیٹ میں ہے اور آئے روز کئی کئی گھنٹے بجلی بندکرکے جہاں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات میں ڈال دیاجاتا ہے وہاں مری کاکاروبار بھی بری طرح متاثرہوتا ہے عوامی،سیاحتی،کاروباری اور سیاسی حلقوں نے وفاقی وزیر بجلی وپانی،چیئرمین واپڈا اورچیئرمین آئیسکو اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیں اور روزروز کے اس عذاب سے عوام کونجات دلائیں۔