مری کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروار کی کوششیں مری میں کی جا رہی ہیں لیکن مال روڈ پر سیاح فیس ماسک کا استعمال نہیں کر رہے ہیں اور مقامی انتظامیہ خصوصاً سیاحوں کیلئے بنائے جانے والی فورس سیاحوں کو ماسک پہننے کے حوالے سے ہدایات دینے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے سیاحوں کو مال روڈ پر بغیر ماسک گھومنے پھرنے میں کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہیں جہاں تک بات ہوٹلوں کی کی جائے تو ہوٹل مالکاناپنی مدد آپ کے تحت جراثیم کش سپرے سنیٹائزر،ماسک کااستعمال اور سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنانیکی کوشش کر رہے ہیں مال روڈ پر موجود قریباً تمام ہوٹلز اورریسٹورنٹس کے استقبالیہ میں سینیٹائزراورجراثیم کش سپرے کی بوتلیں رکھ دی گئی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مال روڈ پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو ماسک لازمی قرار دینے کے حوالے سے بینرزآویزاں کرنے ہونگے اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا تاکہ ملکہ کوہسار مری کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے اور مری کی رونقیں یوں ہی برقرار رہیں۔