murree news 77

اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی لوگوں کی اراضی کو خریدو فروخت پر پابندی عائد کی

مری ہائیکورٹ نے مال روڈ 2 کے حولے سے اسسٹنٹ کمشنر مری کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کی وضاحت کے لیے اگلے ہفتے اسسٹنٹ کمشنر مری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ اور سعید عباسی کی پیٹیشن پر جسٹس شاہد جمیل نے ریمارکس دئیے کہ کس قانون کے تحت اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی لوگوں کی اراضی کو خریدو فروخت پر پابندی عائد کی اور تعمیرات کرنے سے روکا یہ تو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ہم معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے جس کے بعد سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی یاد رہے کہ مری لوئر ٹوپہ ڈنہ کے مقامی افراد سے زمین من مانے ریٹ پر حاصل کرکے پرائیویٹ پبلک پارٹنرز شپ کے تحت نیو مال روڈ 2 کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جسکے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج ہیں اور عدالت عالیہ سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔