snow fall 182

10 دسمبر تک شدید برفباری ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات

ملکہ کوہسار مری،گلیات اور گردونواح کے علاقے گہرے بادلوں اورسرد برفانی ہواؤں کے باعث شدید سردی کی لپیٹ میں،پیر کی صبح کالے بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوگیا ہے جسکے باعث کسی وقت بھی شدید برفباری کاسلسلہ شروع ہوسکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 10 دسمبر تک شدید برفباری ہوسکتی ہے اورسرد ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،اسسٹنٹ کمشنر مری وقارحسین نے تحصیل انتظامیہ،سٹی ٹریفک پولیس،ریسکیو 1122 مری،محکمہ ہائی وے میکینکل،البائراک،آرڈبلیوایم سی اور دیگرتمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے ہائی وے کی برف صاف کرنے والی مشینیں اور نمک کاچھڑکاؤ کرنے والی گاڑیاں اور عملہ اہم سیاحتی شاہراہوں اورچوکوں پر تعینات کردیا گیا ہے،سٹی ٹریفک پولیس مری بھی ٹریفک کورواں رکھنے،سیاحوں اورمقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مکمل تیار نظر آرہی ہے سٹی ٹریفک پولیس کے سنوبائیک،کریں اوردیگر گاڑیاں بھی تیار ہیں تاکہ برفباری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کی جاسکیں۔