مری نوجوان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پی ٹی آئی یو تھ کو بھرپورسپورٹ کررہی ہے ہم نوجوانوں کو پارٹی میں جائز مقام دینگے ان خیالات کا اظہار صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری زین العابدین نے نیومری میں بطور مہمان خصوصی تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میں سید فخر کاظمی کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے نیو مری تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید فخر کاظمی کی جانب سے انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری کی نو منتخب عہدداروں کے اعزاز میں شانداراستقبالیہ تقریب کا انعقاد کرنے پر شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، تقریب میں یوسی چاریان، یو سی گہل، یوسی بن اوردیگرعلاقوں کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر عاصم امتیاز چودہری، جمال عباسی سیکرٹری انفارمیشن حمزہ ہارون بھی موجود تھے، مہمان خصوصی اور دیگرمہمانوں کا تقریب میں آمد پریوتھ ونگ کی کابینہ نے گل پاشی کر کے بھر پور استقبال کیا،تقریب کے اختتام پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری سید فخر کاظمی نے مہمان خصوصی دیگر مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انکو یقین دلایاکہ آنے والا دور آپ کا ہے آپ بڑھ چڑ ھکر انسانیت کی خدمت کریں تقریب میں نوجوانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔