Load shedding jhelum 19

ملکہ کوہسار مری گردونواح میں بجلی بند،

مری :محکمہ واپڈا عوام کیلئے عذاب بن گیا تین مہینوں نے سالانہ مرمت اور شاخ تراشی کاکہہ کراعلیٰ صبح بجلی بندکردی جاتی ہے پوچھاجائے تو کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس آئیسکو کا پرمٹ ہے، برفباری کے سیزن شروع ہونے سے تین ماہ قبل مرمت اور شاخ تراشی کا ڈرامہ واپڈا مری شروع کردیتا ہے لیکن جب بھی ہلکی برف یابارش شروع ہوتے ہی بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، ملکہ کوہسار مری ان دنوں شدید شردی کی لپیٹ میں ہے اور آئے روز کئی کئی گھنٹے بجلی بندکرکے جہاں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات میں ڈال دیاجاتا ہے وہاں مری کاکاروبار بھی بری طرح متاثرہوتا ہے عوامی،سیاحتی،کاروباری اور سیاسی حلقوں نے وفاقی وزیر بجلی وپانی،چیئرمین واپڈا اورچیئرمین آئیسکو اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیں اور روزروز کے اس عذاب سے عوام کونجات دلائیں۔