مری ایکسپریس وے پرٹول پلازہ پھلگراں مری کے عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے مری کے رہائشیوں سے زبردستی ٹیکس کی وصولی کرنے پر روزانہ لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں، ماضی میں مری کے عوام کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل تھا لیکن پھلگراں ٹول پلازہ کے ٹھیکیدار اور عملہ مری کے لوگوں سے زبردستی ٹول ٹیکس وصول کرتا ہے اور لوگوں کو ذلیل وخوار کیاجاتا ہے،عوام کاکہنا ہے ملک بھرکے ٹول پلازوں پر 30 روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ پھلگراں ٹول پلازہ پر 60 روپے سیاحوں اورمقامی لوگوں سے لئے جارہے ہیں جو ایک بہت بڑی زیادتی ہے، اہلیان مری کامطالبہ ہے کہ تحصیل مری کا شناختی کارڈ رکھنے والوں کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ دیاجائے اور کمرشل گاڑیوں پر مری کے تمام سٹیک ہولڈر کواعتماد میں لیکر 20 روپے تک ٹیکس وصول کرنے کی بات کی جائے تاکہ ٹول ٹیکس کا یہ مسئلہ جو مری کے عوم کیلئے عذاب بن چکا ہے اور عوام میں شدید اشتعال بھی پایاجارہا ہے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اس دیرینہ عوامی مسئلے کو حل کریں بصورت دیگر اہلیان مری پھلگراں ٹول پلازہ انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کرینگے۔