Gas leak murree 101

مری میں گیس لیکج کی مرمت کاکام شروع .

مری محکمہ سوئی گیس کا مری میں گیس لیکج کی مرمت کاکام شروع مری کے تقریبا سو کے قریب مختلف مقامات پر ہفتہ کے روز مین روڈوں پر کھدائییوں کی گئیں جن کے باعٹ سڑکوں اور شہریوں کے گھروں کے آگے مٹی اور پتھروں کے ڈھیر لگ گۓ اور کھدائی کے دوران ناسمجھدار مزدور لڑکوں نے متعدد لائینیں ڈیمج کر دیں جن سے بھاری مقدار میں گیس لیکج ہوئی جس کی وجہ سے مرمت کرنے والے عملہ اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گیس کا عملہ کام بھی ادھورا چھوڑ گیا اور اب سوموار کو مزید کام کا کہا گیا ہے اور کھلے پائپ اور لیکج کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہےجس سے شہری مزید زھنی ازیت کا شکار ہوگۓ کیونکہ مری کے موسمی حالات بھی ایسے ہیں کہ کسی وقت بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے اور اس کھدائی کی وجہ سے پانی شہریوں کی گھروں میں داخل ہوسکتا یے اورسڑکوں سے گاڑیوں کی آمد ورفت میں بھی دشواری ہے
عوامی حلقوں نے محکمہ گیس کی اس نااہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اس عمل کو تاخیر کے بغیر مکمل کیا جاۓ اور ٹھیکیدار کو سختی سے کھڈوں کی دوبار بھرائی اور مرمتی پر کار بند کیا جاۓ