جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب

By Usman Ali دسمبر 22, 2023

مری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع مری کے سالانہ انتخابات جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سیکرٹری محمدفیاض عباسی بھی منتخب ہوگئے،ضلع برمری کے انتخابات گذشتہ دن 21 دسمبر کو چیئرمین الیکشن بورڈ ضلع مری بار ایسوسی ایشن اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،بورڈ ممبران راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ،وسیم الدین عباسی ایڈووکیٹ اورفخر محمود عباسی ایڈووکیٹ کی نگرانی میں مری بار ہال میں انتہائی پرامن ماحول میں صاف وشفاف طریقے سے منعقد ہوئے مری میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پنجاب بارکونسل کے مبصرمحترم ملک ریاض حسین بھٹی ایڈووکیٹ اور امیدواروں نے بارکے انتخابات کو غیرجانبدارانہ اورمنصفانہ قرار دیا،ضلع مری بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں ٹوٹل 69 ووٹ پول ہوئے،9 ووٹ مستر د ہوئے جلیل اختر عباسی نے 47 ووٹ حاصل کرکے صدرمنتخب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل چوہدری خالدمحمود ایڈووکیٹ نے 19 ووٹ حاصل کئے،جنرل سیکرٹری کیلئے محمدفیاض عباسی نے 42 ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل عثمان زائد نے 24 ووٹ حاصل کئے،جوانٹ سیکرٹری کی نشست پر راجہ بلال رحمن ایڈووکیٹ 45 ووٹیں لیکر کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل 21 ووٹ لئے،سینئر وکلاء اورعوامی حلقوں نے الیکشن بورڈ کے چیئرمین اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،ممبران بورڈراجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ،وسیم الدین عباسی ایڈووکیٹ اورفخرمحمود عباسی ایڈووکیٹ کوبہترین صاف،شفاف اورمنصفانہ انتخابات کروانے پر مبارکباددی اورخراج تحسین پیش کیا۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے