Contractors 19

مری کنٹریکٹرز کے مسائل کو فوری حل کیاجائیگا

مری کنٹریکٹرز کے مسائل کو فوری حل کیاجائیگا خصوصاً مری کے کنٹریکٹرز کو جن مسائل کا سامنا ہے ان پر خصوصی توجہ دی جائیگی اور انکو فوری حل کیاجائیگا متعلقہ محکمے کنٹریکٹرز کے مسائل کو فوری حل کریں ان خیالات کا اظہار صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویثرن محکمہ بلڈنگزملک کلیم اللہ،جنرل سیکرٹری حمید عباسی،سینئر نائب صدر چوہدری جاوید نے گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویثرن کے مری میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے چیئرمین وصدر ٹینڈر کمیٹی شفقت عباسی،مسعود عباسی،زاھدشفیق عباسی،قیوم عباسی اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور درپیش مسائل کی نشاندہی کی اجلاس میں محکمہ ہائی وے اورمحکمہ بلڈنگز کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی خصوصی طور پر مری کے کنٹریکٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی،بعدازاں مہمانوں اور مقامی کنٹریکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیاگیا۔