مری سول ڈیفنس اہلکاروں نے ذہنی طور پرگمشدہ 14 سالہ نوجوان کومری سے تلاش کرکے بہارہ کہو میں اسکے والد کے حوالے کردیا نوجوان کئی دنوں سے لاپتہ تھا اور اسکے لواحقین اسکو تلاش کررہے تھے نوجوان کو والدسے ملانے پر اسکے والد نے سول ڈیفنس اہلکاروں کی طرف سے انکے بیٹے کوتلاش کرنے اور اسکے حوالے کرنے پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے انکو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا والدکا کہنا تھا کہ اگر تمام ادارے اسی جذبہ کے ساتھ کام کرتے رہیں تو عوامی مسائل میں بڑی حدتک کمی واقع ہوسکتی ہے۔