Eating inside a restaurant 25

پنجاب کی طرف سے جاری کیے گے نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گیا

مری : ملک میں بڑھتے ہوئے کرروناکیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب کی طرف سے وباء پر کنٹرول پانے کے لیے پنجاب بھر کی طرح مری کے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو ایس اُو پیز پر عمل درآمد سمیت احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ریسٹورنٹ کے اندار کھانا صرف نہیں کیا جاسکتا اور کھانا وغیر پارسل کیا جائے جس نے بھی کھانا کھانا ہے وہ کھلی فضا میں بیٹھ کر کھائے نوٹیفکیشن کی اجراء کے بعد سے مری میں کے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنااس طرح سے ہمارا کاروبار بُری طرح متاثر ہوگا کیونکہ پہلے ہی ملکی حالات کی وجہ سے کاروبار نہ کے برابر ہے ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹراظہر عباسی اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راناکرامت علی  اور اسسٹنٹ کمشنرمری وقار حسین نے کہا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کیے گے نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گیا اس سلسلے میں سول ڈیفنس مری اور مری انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گیں ہیں جو جمعتہ المبارک مورخہ 4 دسمبر سے نوتیفکیشن پر عمل درآمد شروع کرواناشروع کر دیں گے۔