Qawwali hearing party 31

پنجاب آرٹس کونسل مری محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام محفل سماع قوالی کا انعقاد

مری تقریبات ہفتہ شان رحمت للعالمین حضرت محمد ﷺ کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل مری محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام محفل سماع(قوالی) کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور قوال عزیز میاں کے جانشین اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال عمران عزیز میاں اور ہمنوانے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس سے لوگوں میں وجد کی کیفیت طاری ہوگئی اس تقریب میں نمایاں شخصیات میں صدر مری بار کونسل راجہ عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ، سیاسی و سماجی شخصیت مسعود بٹ، سول سوسائٹی، فیملیز، معززین علاقہ، علماء کرام میڈیا کے احباب اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور حضور اقدس سرورعالمﷺکی شان میں ہفتہ وار تقریبات منعقد کرانے پر پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔