مری تحصیلداروسب رجسٹرار مری میاں محمدنذیر رجسٹری محرر محمدفیصل سرکاری ملازمین کو نہیں بخش رہے بغیر مٹھی گرم کئے کسی سائل کاکام نہیں ہوتا تحصیلدار کے پاس کوئی رجسٹری آتی ہے تو وہ اس پر مختلف اعتراضات لگاکر واپس کردیتا ہے بعدمیں رجسٹری محررکے ذریعے سودا کرکے کام کیاجاتا ہے جبکہ رجسٹری محرر کو کام نہیں آتا اور رات گئے دفتر میں کھلا رکھا جاتا ہے اور مجبور سائلین سے سودابازی کرکے ہی انکا کام کیاجاتا ہے،سائلین نے شکایات کی ہے کہ مہینہ گزرنے کے باوجود رجسٹریاں ان کو نہیں دی جارہیں جس کی وجہ محررکا نااہل ہونا ہے عوامی حلقوں اور سائلین نے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ممبر پنجاب اسمبلی لطاسب ستی،کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کسی فرض شناس،ایماندار اور سائلین کا بروقت اوربغیر کسی لالچ کے کام کرنے والے ایماندار آفیسر و رجسٹری محرر کی مری جیسے اہم ترین سیاحتی مرکز پر تعیناتی کی جائے۔