Dr. Faiza Kanwal 98

ڈاکٹر فائزہ کنول کو سی او ہیلتھ راولپنڈی تعینات

مری بطورمیڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری کی بہترین خدمات سر انجام دینے والی ڈاکٹر فائزہ کنول کی بہترین کار کردگی اور ان کی مری سے تبادلے کے بعد انھیں سی او ہیلتھ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا،ان پر اعتماد کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے راولپنڈی کے ہسپتالوں میں مزید بہتری کے اقدامات کیلئے ان کا تقرر کیا جو ایک بہترین انتظامی تبدیلی ہے ان کے آنے کے بعد مری کی عوام نے ان کی تقرری کو حکومت پنجاب کا بہترین انتخاب قرار دیاتھاانھوں نے مری میں ٹی ایچ کیو کی تعمیر و مرمت اور تمام تر طبعی سہولیات کی فراہمی میں عملی کردار ادا کیا جس کافائدہ دور درازسے آنے والے مریضوں کے بہترین سہولیات اور آسانیاں فراہم ہوئیں اور اسی گائیڈ لائن کو اپناتے ہوئے نو تعینات ایم ایس بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر فائزہ کنول انتہائی محنتی،فرض شناس اور مخلص ڈاکٹر ہیں عوام امید کررہے ہیں کہ وہ سی او راولپنڈی ہیلتھ تعیناتی کے بعد ہیلتھ کی بہتری کے لئے راولپنڈی ڈویثرن میں بھر پور کردار ادا کریں گیں۔