66

مری اور شہر میں 30 نومبر تا 4 دسمبر تک پولیومہم شروع بھرپور طریقے سے جاری

مری تحصیل مری اور شہر میں 30 نومبر تا 4 دسمبر تک پولیومہم شروع بھرپور طریقے سے جاری ہے پولیوٹیمیں تمام ہسپتالوں،بس سٹاپوں اور دیگر اہم عوامی مقامات پر موجود ہیں جبکہ گھرگھر جاکر بھی ٹیمیں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے میں مصروف ہیں ڈی ڈی ایچ اومری ڈاکٹر اظہر عباسی اور تحصیل ہیلتھ آفیسر راناکرامت نے تمام والدین کو ہدایات دی ہیں کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرپلاوائیں تاکہ آ پ بچوں کو بہتر اور صحت مند زندگی مل سکے پولیومہم کے سلسلے میں کام کرنے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور وطن پاک کو پولیوفری ملک بنانے میں اپنابھرپورکردار اداکریں۔