Mask pakistan 31

مری میں ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایاجائے وقار حسین

مری اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین نے تحصیل مری اور شہریوں اورتمام کاروباری حلقوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کریں،ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایاجائے اور سماجی فاصلے بھی رکھے جائیں تاکہ کوروناوائرس کی بڑھتی ہوئی دوسری لہر کو روکنے میں مددمل سکے انہوں نے سول ڈیفنس اہلکاروں اور دیگر تمام اداروں کو تاکید کی کہ وہ عوام میں شعور کی آگاہی کیلئے روزمرہ کی بنیادپر بازاروں اور گلی محلوں کے دورے کرکے تاجروں اور عوام میں اس کوروناوائرس کے حوالے سے بچاؤاور حفاظتی تدابیر کی آگاہی دیں انہوں نے کہا کہ ضرور ت اس امر کی ہے کہ عوام تعاون کریں تاکہ کاروبار بھی چلتے رہے اور بیماری کے پھیلاؤکو بھی روکاجاسکے۔