ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں موسم انتہائی خوشگوار ملک اوربیرون ممالک سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے گذشتہ روز بھی سارا دن سورج اپنی پوری آب وتاب سے چمکتا رہا جس سے سردی شدت میں قدرے کمی تو واقع ہوئی ہے لیکن شام ہوتے ہی اورسورج کے ڈھلتے ہی سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوجاتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور دیگرعلاقوں میں 6 دسمبر سے برفباری کا ایک نیاسلسلہ شروع ہوگا،مری کے تمام سیاحتی مراکز پر سیاح خوبصورت موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ منچلے خوب ہلہ گلہ کرتے نظر آتے ہیں سیاح برفباری کا انتظار کرتے اورجلد برفباریکی دعائیں کرتے بھی نظر آتے ہیں بڑی تعدادمیں سیاحوں کی آمدسے مری اورگلیات کے کاروبارپر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔