murree Inflation 17

مری طوفانی مہنگائی عروج پر غریب اور کم آمدن والوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں،

مری طوفانی مہنگائی عروج پر غریب اور کم آمدن والوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں،گراں فروشوں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ،پرائس کنٹرول کمیٹیوں سمیت سب ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،عام آدمی کی روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہونے کی وجہ سے غریب اپنے بچوں کو دووقت کی روٹی دینے سے بھی اب قاصرہوچکا ہے حکومتی دعوؤں میں مہنگائی میں کمی کے راگ الاپے جارہے ہیں لیکن حقیقت میں مہنگائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے جس سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوکررہ گئی ہے غریب اور کم آمدن والے افراد نے حکومت پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ غریبوں کی پریشانیاں کم ہوسکیں۔