120

65سال سے زائد عمر بزرگ ماہانہ وظیفے دینے کااعلان

مری حکومت پنجاب65 سال اور اس سے زائد عمرکے بزرگ،باہمت مستحق لوگوں کو باعزت زندگی گزارنے کیلئے ماہانہ وظیفے دینے کااعلان کردیا ہے اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی طرف سے 2 ارب روپے کی ابتدائی رقم سے باہمت بزرگ پروگرام 65 سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگ افراد کیلئے 2000 ہزار روپے وظیفہ مقرر کر دیاگیاہے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ہر 65 سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگ افراد کیلئے ہے،مری کے بزرگوں کو اس وظیفہ سے مدد کی جائیگی ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر مری وقارحسین نے بزرگ پروگرام کے حوالے سے جناح ہال مری میں منعقدہ تقریب سے گذشتہ روزشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاقبل ازیں اے سی مری نے اس سکیم کاباضابطہ افتتاح بھی کیا، تقریب میں سوشل ویلفیئر آفیسرمری اوردیگر سرکاری ذمہ داران بھی موجودتھے۔