Hamza Ali Khan Hamza Ali Khan حمزہ علی خان 26

انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا اجلاس میں ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کنٹرول روم انچارج،سٹیشن انچارجز سمیت تمام ونگ انچارجز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کو گزشتہ نومبر کے مہینے میں 7753 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 553 ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں 574 افراد متاثر ہوئے۔

متاثرین میں سے 52 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 514 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے،63 ٹریفک حادثات،380 میڈیکل ایمرجنسیز، آگ لگنے کے 9 واقعات،8 لڑائی جھگڑے کے، جبکہ 93 دیگر ایمرجنسیز تھیں۔

103 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کے لیے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مری کے محتلف ہسپتالوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کیا گیا-

انچارج ایمرجنسی آفیسر نے تمام ونگ انچارجز کی کاکردگی کو سراہا اور مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں، کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح قرار، انچارج ایمرجنسی آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کے دوران سفر احتیاط سے گاڑی چلائیں زیادہ سپیڈ سے اجتناب کیا جائے اور موٹرسائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

شہری حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔