Sub Division Pindi Point Murree 24

مری میں مقیم اصل کشمیری مہاجرین جو حلقہ وادی 5 کے نمائندے کو چننے کاحق

مری میں مقیم اصل کشمیری مہاجرین جو حلقہ وادی 5 کے نمائندے کو چننے کاحق رکھتے ہیں اب ان کے ووٹوں کے اندرج کیلئے متعلقہ اتھارٹی نے سٹیٹ سبجکٹ جوحکومت آذاد کشمیر کی جانب سے جاری ہوتا ہے لازمی قرار دئیے جانے سے کشمیر ی مہاجرین سے حق رائے دہی چھیناجارہا ہے مہاجرین جموں وکشمیر حال مقیم مری کاکہنا ہے کہ وہ عرصہ سے وادی 5 کے حلقہ کے ووٹرز ہیں اور جوکشمیر ی نہیں ہیں انہوں نے بھی اپنے سٹیٹ سبجکٹ بنا رکھے ہیں جبکہ کشمیر ی مہاجرین جن کو اب بتایاجارہا ہے کہ سٹیٹ سبجکٹ ہونگے تو ووٹوں کااندراج ہوسکے گا جو کہ انتہائی ذیادتی ہے مہاجرین کشمیر مقیم مری کا کہنا ہے کہ آذادکشمیر کا سٹیٹ سبجکٹ جاری کرنے کا دفتر راولپنڈی میں ہے جو ہر ایک ماہ بعد کام کرنے کیلئے کھولاجاتا ہے اور اتنا رش ہوتا ہے کہ سارادن لائن میں کھڑا ہونے کے بعد شام کو ناکام لوٹنا پڑتاہے مہاجرین نے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے آذادکشمیر کے انتخابات میں سابق ووٹر لسٹوں کو ہی بحال رکھاجائے اور سٹیٹ سبجکٹ بنانے کیلئے کم از کم ایک سال کاوقت دیاجائے اورراولپنڈی میں قائم آذادکشمیر کے متعلقہ دفتر کو روزانہکی بنیاد پر کھلارکھاجائے تاکہ مہاجرین اپنے سٹیٹ سبجکٹ حاصل کرسکیں۔