National Highways & Motorway Police 32

10 سالہ گمشدہ بچے گھر والوں سے ملوا دیا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوشل 10 سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ IMDC کے بریفنگ افسر سب انسپکٹر محمّد رضا ڈیوٹی پر موجود تھے کہ ایک ٹویوٹا وین نمبری LWC 2949 ٹول پلازہ افسر کے پاس آ کر رکی اور بتایا کہ گاڑی میں ایک بچا موجود ہےجس کی عمر تقریبا 10 سے 11 سال ہے اور وہ نتھیاگلی جانا چاہتا ہے جبکہ وین مظفرآباد جا رہی ہے ۔ بریفنگ افسر نے بچے کو فوری طورپربچے کو اپنی تحویل میں لیا اور پوچھ گچھ کرنے پر بچے نے اپنا نام فواد ولد فیاض بتایا اور بتایا کہ وہ نتھیاگلی کا ہائشی ہے اوربچہ اس سے زیادہ کچھ بتا نہیں سک رہا تھا ۔ بچے سے مزید تفصیل مطلوب کرنے پر معلوم ہوا کہ بچے کے نانا کا گھر بارہ کہو میں ہے ٹائیگر 1 کے افسران انسپکٹر کلیم اللہ اور سب انسپکٹر فدا اللہ بچے کو لے کر نانا کا گھر تلاش کرنے روانہ ہو گئے اور بچے کے ساتھ انتھک کوشش کے بعد افسران بچے کے نانا کا گھر تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ بچے کو تمام تر قانونی کروائی مکمل کرنے کے بعد اسکے نانا ریاض ، ماموں عثمان اور ماموں احتشام کے حوالے کیا گیا۔ آئ جی NHMP ڈاکٹر سید کلیم امام صاحب نے افسران کی اس کاوش کو خوب سراہا اور ڈی آئ جی نارتھ محمّد وصال فخر سلطان نے نے افسران کی اس کوشش پر تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔ مزید ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد وصال فخر سلطان نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔