General bus stand 23

مری جنرل بس اسٹینڈ میں اسٹریٹ لائٹ بند مسافروں کے لئے بیٹھنے والے بینچ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

مری :ملکہ کوہسار مری جنرل بس اسٹینڈ میں اسٹریٹ لائٹ بند مسافروں کے لئے بیٹھنے والے بینچ ٹوٹ پھوٹ کاشکار سی سی ٹی وی کیمرے بھی اپنی خستہ حالی کا رونا رو رہے ہیں بس اسٹینڈ حکومتی نمائندے اور مری انتظامیہ کی توجہ کا منتظر تفصیلات کے مطابق مری جنرل بس سٹینڈ میں سٹریٹ لائٹ ٹوٹی ہوئی ہے شام کے سائے ڈھلتے ہیں جنرل بس اسٹینڈ کے اندھیر نگری کا منظر پیش کر رہا ہوتا جس کی وجہ مسافر سیاح جنرل بس اسیٹنڈ جاتے ہی خوف حراس کا شکار ہو تے جبکہ جنرل بس اسٹینڈ مری سے ایبٹ آباد راولپنڈی اسلام آباد فیصل آباد اور لاہور کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ چلتی ہے سہولت کا فقدان ہونے کی وجہ مسافروں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسطرح مسافروں کے تحفظ کے لئے لگائے گے سی سی ٹی وی کیمرے بھی اپنی خستہ حالی داستان سناتے ہیں ٹی ایم اے ملازمین صرف حاضری اور تنخواہوں کی حد تک موجود اس جنرل بس اسٹینڈ کی خستہ حالی پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ملازمین دفتروں میں حاضری لگانے کے بعد اپنے ذاتی کام میں مصروف ہو جاتے ہیں جنرل بس سٹینڈ اور مسافروں کو سہولت فراہم کی طرف کسی کی بھی توجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے مری کی سیاحت پر زبردست منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں مسافروں اور مقامی آبادی نے جنرل بس اسٹینڈ کی خستہ حالی پر اسسٹنٹ کمشنر مری ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،،،،