Sadaqat Ali Abbasi 67

مری کی دورافتادہ یونین کونسلوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے کام شروع،صداقت علی عباسی

مری:تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر وممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی نے بتایاہے کہ مری کی دورافتادہ یونین کونسلوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے کام شروع ہوگیا ہے اس حوالے سے اس میگا پروجیکٹ 247.5 ملین روپے کی گیس سپلائی برائے یونین کونسلز چارہان و و روات الحمداللہ ایک مہینہ قبل یونین کونسل چار ھان اور یونین کونسل روات میں کئے گئے وعدوں کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے 247.5 ملین روپے کے 57 ہزار میٹر پائپ بچھائی کے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے ہیں، یونین کونسل روات (فیز-I)موضع موہڑہ عیسوال، کشمیری بازار، علیوٹ سے ڈنہ ٹینڈر برائے مختلف سائز کے پائپ بچھائی 16264 میٹر (16 کلومیٹر سے زیادہ)، موضع سوراسی میں گیس سپلائی کے لیے مختلف سائز کے پائپ بچھانے کا ٹینڈر 5760 میٹر (ساڑھے 5 کلومیٹر سے زیادہ)، یوسی چارہان موضع جات کمال آباد پتریاٹہ و ڈونگا کھیتر کے لئے مختلف سائزز کے گیس پائپ لائن کی بچھائی کا ٹینڈر 14740 میٹر (تقریبا 15 کلومیٹر)، یوسی چارہان موضع جات اپر سیر گراں و لوئر سیر گراں کیلئے مختلف سائز کی گیس پائپ بچھائی کا ٹینڈر 8490 میٹرجبکہ یونین کونسل چارہان موضع نارنگ بہک گلہڑہ گلی مختلف سائز کے گیس پائپ لائن بچھائی کا ٹینڈر 12475 میٹر (ساڑھے 12 کلو میٹر)فراہم کردی گئی ہے اور اہلیان علاقہ کو سوئی گیس کی نعمت میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا اور انکو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔