Mall Road 64

مال روڈ مونگ پھلی کسی نے چنا چاٹ اور کسی نے ٹوپیاں کی ٹھیلے نما دُکانیں لگ

مری میونسپل کمیٹی مری کی طرف سے مری مال روڈ پر تعنیات پر لگے بیریر اور مری مال روڈ پر پھیری لگا کر مال فروخت کرنے والوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تعنیات انکروچمنٹ کا عملہ کی ملی بھگت سے مری مال روڈ پر جگہ جگہ ٹی ایم اے مری کے ملازمین کے رشتہ داروں اور اُن کے ساتھ گہرے تعلقات رکھنے والے افراد کی طرف سے کسی مونگ پھلی کسی نے چنا چاٹ اور کسی نے ٹوپیاں کی ٹھیلے نما دُکانیں لگ رکھی ہیں جس کے باعث مری مال روڈ مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ کسی معزز شہر ی کی طرف سے غیر قانونی طور پرنشاندہی کی جائے تو میونسپل کمیٹی کی طرف سے تعنیات عرصہ دراز انکروچمنٹ کے اہلکاروں کااس شخص کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے اور آگے سے جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں میونسپل کمیٹی مری کا اسسنٹٹ کمشنر سے لے کر ڈی سی اُو تک ہمار ا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس کی وجہ سے مری مال روڈ اپنی افادیت اور اہمیت دن بدن کھوتاجارہا ہے اور مری مال روڈمچھلی منڈی کا منظر پیش رہے جس کی وجہ سے مری کی سیاحت پر زبردست منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور مری مال روڈ کے تاجروں کے کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جو اسسنٹٹ کمشنر مری وقار حسین سمیت ضلعی راولپنڈی کے کمشنر اور ڈی کمشنر مری لے لیے لمہ فکریہ ہے مری کی تاجر براداری سمیت مری کے سیاسی سماجی حلقوں نے اعلیٰحکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیتاکہ مری سیر وسیاحت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔