Tourists murree 2020 19

ہفتہ وار تعطیلات ملکہ کوہسارمری اور گلیات سیاحوں نے رخ کرلیا

مری حالیہ برفباری اورہفتہ وار تعطیلات کے بعدملکہ کوہسارمری اور گلیات کی طرف برفباری کے دلدادہ سیاحوں نے رخ کرلیا مری میں موسم انتہائی خوشگوار رہا خوبصورت اور گرم دھوپ نے اس دلفریب وادی کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے،تمام سیاحتی مراکز کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،پتریاٹہ،بھوربن،ایوبیہ،نتھیاگلی اور دیگر پرسیاح فیملیاں اور منچلے نوجوانوں کا رش دیکھاجارہا ہے برفباری کے بعد مری کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے سیاحتی شاہراہوں پر رنگ برنگے ماڈل کی رینگتی ہوئی جدید گاڑیاں اس جنت بینظیر وادی کی دلکشی میں مزید اضافہ کررہی ہیں اسسٹنٹ کمشنرمری،سٹی ٹریفک پولیس مری،محکمہ ہائی وے مری،آرایم ڈبلیو ایم سی اور البائراک کمپنی کی جانب سے دئیے گئے برفانی سیزن کے اقدامات،ٹریفک کی روانی کابہترین پلان،برف کی بروقت صفائی اوراندورن شہر کے گلی محلوں سے برف کو فوری ہٹائے جانے اور صفائی کی بہترین صورتحال پر سیا حتی،عوامی،شہری اور کاروباری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ واپڈا کے علاوہ تمام محکموں کی کارکردگی کوسراہا ہے،مری آئے ہوئے س سیاح دھو پ کے باعث چمکتی ہوئی اس وادی کے برف سے ڈھکے ہوئے کوہساروں، خوبصورت نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہاں گزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں بڑی تعدادمیں سیاحوں کی آمد سے مری اور گلیات کے کاروبار پربھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔