مری میں حالیہ ہونےبرفباری نے کارگردگی کا پول کھول کر رکھا دیا ہے موسم سرما کے آغاز سے پہلے واپڈا مری کی طرف سے شاخ تراشی اور منٹینس کے نام پر مختلف اوقات میں سارا سارا دن بجلی بند رکھا کر مری کی مقامی آبادی اور مری میں سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کو تنگ کیا جاتا ہے لیکن دوسری طرف مری میں معمولی سی ہوا چلنے کے یا برفباری شروع ہونے کے بعد بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ سیاحوں کی مشکلات اضافہ کر دیا جاتا جو واپڈا مری کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے مری آئے ہوئے سیاحوں سمیت مری کی مقامی آبادی اور تاجروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی واقعہ ہئو کیونکہ واپڈا مری کی طرف سے مری کی مقامی آبادی کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ کر دیا جاتا ہے جبکہ واپڈا کی طرف سے ہر ماہ عوام بھاری بجلی ارسال کر دہیے جاتے ہیں لیکن بجلی کی فراہمی کو اکثر بیشتر معطل رکھا جاتا جو واپڈا مری کے صارفین کے ساتھ ناانصافی ہے،،،