raja yasir abbasi 29

تمام ہوٹلز ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں ہوٹل ایسوسی ایشن مری

مری :ہوٹل ایسوسی ایشن مری (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ جاوید اختر عباسی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے جہاں کوروناکیسوں میں اضافہ ہورہا ہے وہاں ہمیں حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیپز پر سختی سے عملدرآمد کرناہو گا تمام ہوٹلز ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ اس موذی مرض سے ملک نجات پاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہداران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیئرمین راجہ عرفان عباسی، جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی،سلیم اکابر عباسی و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں عہدیداران کا کہنا تھا کہ مری ایک سیاحتی ہل اسٹیشن یہاں پر آنے والے سیاح بھی حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور ہر سیاح ماسک کا استعمال لازمی کرے اورہر ہوٹل کی مین انٹری پر ” نو ماسک نو انٹری” کے بورڈ بھی آویزاں کیے جائیں۔