murree Central Cemetery 62

مری شہرکے تاریخی مرکزی قبرستان

مری شہرکے تاریخی مرکزی قبرستان میں گذشتہ 20 سال سے حافظ مہربان بطور محافظ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں مگرحیران کن بات ہے کہ بلدیہ مری نے ان کو عارضی طور پر محافظ قبرستان کو سینیٹری ورکر کی پوسٹ پر تعینات کررکھا ہے اورانکو سینٹری ورکر کی تنخواہ دی جارہی ہے اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ مری کے مرکزی قبرستان پر مستقل طور پر محافظ کی تعیناتی ہونا ضروری ہے جبکہ محا فظ قبرستان کی پوسٹ یاتو خالی ہے یاپھرکوئی اور محافظ قبرستان کی تنخواہ وصول کررہا ہے اس مقدس اور افضل کام کیلئے محافظ قبرستان کو ہر مہینے سینیٹری ورکر کی تنخواہ دینا انتہائی ذیادتی اور قابل مذمت ہے،اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر مری اور چیف آفیسر بلدیہ مری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم مسئلے کو فوری طور پر حل کرکے محافظ قبرستان کو اپنی اصل پوسٹ پر تعینات کے احکامات جاری کریں کیونکہ ایک حا فظ قرآن ایک مذہبی حیثیت ہے شہری حلقوں اور اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر مری اور چیف آفیسر بلدیہ مری سے یہ اپیل ہے کہ حافظ قرآن کی ایک اہم مذہبی حیثیت ہے لہذا اس اہم مسئلے کو فوری طور پر حل کر کے محافظ قبرستان کو اپنی اصل پوسٹ پر بحال کیاجائے۔