Pakistan Tehreek-e-Insaf Committee 20

مری،راولپنڈی،مظفر آباد اور دیگر علاقوں کا ہنگامی دورہ

مری پاکستان تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر وممبر آذادکشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان مری،راولپنڈی،مظفر آباد اور دیگر علاقوں کا ہنگامی دورہ، پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور مری میں مقیم کشمیر ی مہاجرین سے ملاقاتیں کیں انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ مرکزی صدر پی ٹی آئی آذادکشمیر وسابق وزیر اعظم آذاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی ہدایت پر الیکشن 2021 کے سلسلے میں پاکستان میں مقیم کشمیر ی مہاجرین سے رابطہ مہم شروع کی گئی انہوں نے تمام مہاجرین جموں وکشمیر کو بتایا کہ وہ اپنے ووٹوں کااندراج کروائیں جبکہ ووٹوں کے اندراج کیلئے حکومت آذاد کشمیرکی جانب سے جاری شدہ سٹیٹ سبجکٹ کا ہونا ضروری ہے،اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر رجسٹریشن آفیسر اور ٹیچرز گھر جاکر ووٹوں کااندراج کرینگے اس سلسلے میں کشمیر ی خود بھی ان سے رابطہ کریں اور اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتخابی رابطہ مہم پورے آذادکشمیر اور پاکستان میں جاری رکھے ہوئے ہیں آذادکشمیر کی بڑی پارٹیوں سے لوگ مستعفیٰ ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ آمدہ آذادکشمیر کے انتخابات میں بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں حکومت بنائے گی اس موقع پر پی ٹی آئی آذادکشمیر لاہور کے صدرحل قہ ایل 30 جموں 1 مرزاصادق جرال بھی موجودتھے۔