Snow clearing 22

برف صفائی کے کاموں

مری حالیہ تین دنوں تک شدیدبرفباری کے دوران البائراک کمپنی اور آرڈبلیو ایم سی کے افسران اور ورکروں نے سیاحوں اورعوام کی سہولت کیلئے شاہراہوں سے بروقت برف کی صفائی کا تسلی بخش کام کیا وہا مریضوں کی سہولت کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کی سڑک سے اور ہسپتال کے داخلی راستے سے برف کو صاف کیا برف صفائی کے کاموں کی نگرانی آرڈبلیوایم سی کے اسسٹنٹ آپریشن منیجر عمیر قریشی،اسسٹنٹ منیجر البائراک احسن شاہداور زونل آفیسر ساجد علی کررہے تھے عوامی،کاروباری اور دیگر نے آرڈبلیو ایم سی اور البائراک کی کارکردگی سراہا ہے۔