rain in murree 72

ملکہ کوہسار مری اور گلیات شدید سردی کی لپیٹ

ملکہ کوہسار مری اور گلیات شدید سردی کی لپیٹ میں مری میں دودنوں سے ،بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد منفی ہوگیا ہے شدید سردی کے باعث مری آئے ہوئے سیا ح ہوٹلوں اورمقامی لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں شام ہوتے ہی سردی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے طویل خشک سالی کے قدرتی چشمے خشک ہوگئے تھے خصوصاً دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو پانی کی شدید قلت کاسامنا تھا اب بارشوں اور برفباری کے باعث قدرتی چشمے پھر بحال ہورہے ہیں اور پانی کی قلت میں بڑی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے،گرتی ہوئی برفباری کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے یہاں کارخ کرلیا ہے منچلے نوجوان خون جمادینے والی سردی کے باوجود مال روڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر اس خنک اور دلفریب موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس جنت بینظیر وادی کے خوبصورت مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے نظرآتے ہیں۔