Firing 60

مری دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر شدید فائرنگ ایک خاتون جاں بحق

مری ایکپریس وے کھجٹ مری میں زمین کے تنازعے پردوگروپوں میں فائرنگ کا واقع،مری ایکسپریس وے کھجٹ کے مقام پر دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر شدید فائرنگ ایک خاتون ساجدہ بی بی جاں بحق ہوگئی لواحقین کامقتولہ کی میت اسلام آبادمری ایکسپریس وے پر رکھ کرشدید احتجاج، ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہی اور مری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹریفک بلاک ہونے سے سیاحوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑاحتجاجی مظاہرین کا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے، موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر موجودرہے،ایکسپریس وے پر خاتوں کے قتل اور لواحقین کی جانب سے احتجاج پرسی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری موقع پر جانے کی ہدایت کی جس پر ایس پی صدر موقع پر پہنچ گئے، یس پی صدر کے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،مری پولیس نے مقتولہ ساجدہ بی بی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ایس پی صدر نے لواحقین کو یقین دلایا کہ مقدمہ درج کر کے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کوجلد گرفتار کیا جائیگااورملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ایس پی صدر نے کہا کہ راولپنڈی پولیس خواتین کے خلاف جرائم کے معاملہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ایسے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔