مری برفباری کے موسم ایک طرف جہاں سب ادارے متحرک دکھائی دے رہے ہیں وہیں سوئی ناردرن گیس کمپنی مری کے عوام کوسخت سردی میں شدید اذیت میں مبتلاکررکھا ہے مختلف شہری اور دیہی علاقوں لوئر جھیکاگلی روڈ،محلہ شوالہ اوردیگر علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کاتعطل یا گیس پریشرختم ہونے سے صارفین شدیدمشکلات اور پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ دوسری طرف سوئی ناردرن گیس کمپنی مری کے انچارج سرداراظہرگیس صارفین کی مشکلات دورکرناتودرکنارکال تک اٹینڈکرنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتے عوامی اور دشہریوں نے گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بااخلاق اور عوام کے مسائل حل کرنے والے آفیسرکو سوئی گیس مری میں تعینات کیاجائے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی مری وقارحسین سے اس سلسلہ میں فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے۔