ملکہ کوہسار مری میں پیر کی صبح سے شدیدبرفباری کا سلسلہ شروع ہوگیاجبکہ گلیات میں گذشتہ دودنوں سے برفباری ہورہی ہے مری میں سرد ہواؤں اور تیزبرفباری کے باعث سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوگیاگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ دودنوں تک جاری رہیگابرفباری کی اطلاع ملتے ہی سیاحوں نے یہاں کارخ کرلیا سیاح فیملیاں اورمنچلے برفباری کے منظر خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اوربرفباری کے حسین مناظر کو سیلفیوں اور اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے رہے، تحصیل انتظامیہ،سٹی ٹریفک پولیس اورمحکمہ ہائی سے نے برفباری کے موسم کے دوران سیاحوں اورمقامی لوگوں کی سہولت کی فراہمی،شاہراہوں سے فوری برف صاف کرنے،نمک چھڑکاؤ اورٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ضروری اقدامات کررکھے ہیں اسسٹنٹ کمشنر مری وقارحسین اور ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس مری راجہ سعید نے میونسپل کمیٹی مری میں اور سٹی ٹریفک پولیس مری کے دفترمیں کنٹرول روم قائم کردئیے ہیں جہاں سے جو بھی اقدامات کئے جارہے ہیں انکاجائزہ لیاجارہا ہے،ادھر محکمہ جنگلات کی طرف سے جن یونین کونسلوں میں شدید برفباری ہوتی ہے وہاں تاحال حکومت پنجاب کی جانب سے ہرسال فراہم کی جانے والی سستی سوختی لکڑی فراہم نہیں کی ہے جسکی وجہ سے مذکورہ یونین کونسلوں کے رہائشیوں کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے۔