مری کے نجی سکولوں نے شدیدسردی کے دوران چھوٹی کلاسوں کے بچوں کے امتحانات کااعلان کردیا ہے جبکہ شدید برفباری اورسردی کے دوران معصوم طلباء وطالبات سے امتحانات لینا انتہائی ذیادتی ہے والدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو 10 جنوری تک بندرکھنے کااعلان کردیا ہے ایسے میں مری جیسے سردترین علاقہ کے معصوم طلباء طالبات کے امتحانات کوملتوی کرکے فوری موسم سرما کی چھٹیاں دی جائے تاکہ والدین کی پریشانیاں کم ہوسکیں۔