Minhaj-ul-Quran International 67

تحریک منہاج القرآن یوسی تریٹ کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد و سیرت کی تقریب

مری یونین کونسل تریٹ مری کے تحریک منہاج القرآن یوسی تریٹ کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد و سیرت کی تقریب نائب صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل مری چوہدری عبدالغفارکی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی اس روح پرورمحفل میلاد کی صدارت سیدزبیر علی شاہ نے کی،محفل میلاد میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی،محفل میلادو سیرت سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے عظیم نوجوان سکالر منہاج القرآن پروفیسر جمیل احمد زاہد نے میلاالنبی ﷺد وسیرت کی اہمیت اور افادیت پر ایمان افروز خطاب فرمایااورنوجوانوں سمیت سب کو اپنے سیرت و کردار کو بدلنے کے لیے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنانے پر زور دیا، محفل کی میزبانی چوہدری عبدالغفار نے احسن انداز میں کی جس پر شرکاء محفل نے انکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔