load shedding 21

تحصیل مری میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو شدیدمشکلات

مری واپڈا مری کی نااہلی اورغفلت سے تحصیل مری میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو شدیدمشکلات سے دوچارکررکھا ہے اعلیٰ صبح بجلی بندکردی جا تی ہے جسکے دورانیہ کاکوئی اعلان بھی نہ کیاجاتا ہے اس سے قبل ماہ اکتوبر میں بھی 31 دن میں سالانہ مرمت کے سلسلے میں بجلی صبح بندکردی جا تی تھی لیکن ہفتہ اور اتوار کے دن بھی بجلی بندکردی گئی اور شام چار بجے کے بعد بجلی بحال کی گئی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بڑی تعداد میں سیاح مری پہنچے لیکن بجلی کی بندش سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنارکرنا پڑاعوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں