Khadim Hussain Rizvi 11

علامہ مولاناخادم حسین رضوی کی وفات سے ہم ایک عظیم عاشق رسول سے محروم،راجہ عرفان عباسی

مری تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ، معروف عالم دین،عاشق رسول علامہ مولاناخادم حسین رضوی کی وفات سے ہم ایک عظیم عاشق رسول سے محروم ہوگئے ہیں ناموس رسالت ﷺاور اسلام کی سربلندی کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگیں اور عاشقان رسول کوان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہیگی ان خیالات کا اظہار میلاد کمیٹی کے صدر و ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ کے چیئرمین راجہ عرفان عباسی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ جب بھی مغربی ممالک کی طرف سے گستاخیوں کی مذموم حرکت کی گئی مرحوم علامہ خادم حسین رضوی نے سب سے پہلے آگے آکر شدیداحتجاج کیا،علامہ خادم حسین رضوی مرحوم ومغفور کو عظیم اعزاز بھی حاصل ہواکہ انکی وفات نبی پاک ﷺکی ناموس کیلئے احتجاج کرنے دوران بیمار ہونے کے باعث ہوئی یقیناوطن پاک ایک بڑے جید عالم دین اورمفکر سے قوم محروم ہوگیا ہے انہوں نے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں