38

ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما برفباری سیزن کا ٹریفک پلان جاری راجہ سعید اختر

ملکہ کوہسار مری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس رمری نے جناح ہال مری میں برفباری کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر اور اسسٹنٹ کمیشنر مری وقار حسین کر رہے تھے اس میں ایس ڈی او ہائی وے عزہ صالحہ مری الیکٹرنک و پرنٹ میڈیانے شرکت کی۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا مری سے مستقبل قریب میں موسم سرما (برفباری سیزن) کے حوالے سے ٹریفک پلان پر بریفنگ دی۔راجہ سعید اختر نے اس موقع پر بتایا کہ دوران برفباری سیزن سرکل مری میں گذشتہ سالوں کی طرح ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے اور مری شہر کی پانچ روڈ ز کو ون وے قرار دیا گیا، پارکنگ مختص شدہ جگہوں پر کریں تا کہ دوسری ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو، دوران برفباری ہیوی گاڑی کا داخلہ پر پابندی ہو گی انہوں نے بتایا کہ دوران برفباری سیزن مری میں اضافی نفری تعینات کر دی جائے گی جس کے مطابق 300سو سے زائد ٹریفک وارڈنز،دو ڈی ایس پیزاور 6 انسپکٹرز کی اضافی ڈیوٹیاں لگا ئی جائیں گی۔ سنو بائیک، کرین بھی الرٹ کر دی گئی ہیں۔،اجلاس میں ا لیکٹرنک میڈیا کے صدر اورنگزیب عباسی، پرنٹ میڈ یا کے صدر سدھیر احمدعباسی، اور سینئر صحافی ظفر اقبال رحیم وامق اقبال۔ تاج بخاری، حنیف ترک، دیگرصحافی حضرات نے دوران برفباری سیزن ٹریفک کو بہتر طریقے سے رواں دواں رکھنے لئے مختلف تجویز دی ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے بتایاکہ ٹریفک قوانین پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے گاخلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے، عوام کی سہولت کے لئے سٹی ٹریفک پولیس اپنی خدمات محنت اور لگن سے سر انجام دیں گی،سیاحوں کی سہولت کے لئے بذریعہ پمفلٹ اوربینرز سے مری میں محفوظ اور آسان سفر کے لئے ہدایات جاری کی جائیں گی اور ٹریفک پولیس نے سرکل مری میں عوام الناس کی سہولت کے لئے کنڑول روم سنی بنک بنادیا گیا ہے تا کہ کسی بھی جگہ دوران برفباری ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں رابطہ کر سکیں رابطہ نمبرز 051-9269200 ہے عوام اور سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران اور روڈ پر لگے سائن بورڈ، اور بینرز پر سختی سے پابندی کریں یہ آپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نئے عزم کے ساتھ عوام الناس کی خدمت کے لئے کوہشاں،اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور مری شہر میں امن کے لئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں