Rescue 1122 Murree. 20

مری موسم سرما کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع پر بروقت ریسکیو سروس

پنجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122 مری۔

ریسکیو 1122 مری کی طرف سے موسم سرما کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی کے لیئے ایمرجنسی کور پلان مرتب۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر نےبرف باری کے دوران کسی بھی حادثے پر بروقت ریسکیو سروس کے رسپانس کو برقرار رکھنے کے لیئے تمام میڈیکل سٹاف کوخصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

مری میں 180 سے زائد ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، موسم سرما کے دوران تمام ایمرجنسی وہیکلز آپریشنل ہوں گی، جن میں ایمرجنسی ایمبولینسز, فائر وہیکل، اور ریسکیو وہیکل شامل ہیں۔

موسم سرما کے دوران ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اپنی فرائض سرانجام دیں گے۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کے حکومت پنجاب کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

محفوظ معاشرے کے لیئے سرگرم ریسکیو 1122 مری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں