Murree Sui Gas 16

محکمہ سوئی گیس مری کا دفتر کرپشن کا گڑھ بن گیا مقامی افسران اور عملہ کی ملی بھگت

محکمہ سوئی گیس مری کا دفتر کرپشن کا گڑھ بن گیا مقامی افسران اور عملہ کی ملی بھگت یونین کونسل دریاگلی میں محکمہ سوئی گیس نے میٹر لگانے کے ریٹ پانچ سے دس ہزار تک مقرر کر لیے ذرائع پی ٹی آئی کرپشن کے دعویدار کرپشن ختم کرنے میں ناکام عوام کا اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ذرائع کے مطابق مری محکمہ سوِئی گیس مری کا دفتر کرپشن کا گڑھ بن گیا پی ٹی آئی مری تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں کے دعوے کھوکھلے نکلے پی ٹی آئی مری کرپشن کے خاتمے کے دعویدار کرپشن ختم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں عوام میں سخت تشویش اور غم و غصہ کی لہر اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دریاگلی میں محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے میرٹ کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے بغیر میرٹ کے من پسند لوگوں کے میٹر لگانا شروع کر دیے جبکہ صارفین کے میٹر لگانے کے من مانے ریٹ پانچ سے دس ہزار روپے طے کر رکھے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس مری کے دفتر کے افسران سمیت تمام عملہ کرپشن میں ملوث ہے جسکی وجہ سے عوام سخت تشویش اور غم وغصہ کی لہر دکھائی دے رہی ہے مری یونین کونسل دریاگلی کے عوام نے پی ٹی آئی مری کے ٹھیکیداروں ، ایم این اے اور ایم پی اے اور اعلٰی حکام سے فوری اصلاح و احوال اور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں