Protest 16

مری کمشنر راولپنڈی کے اچانک دورے

مری کمشنر راولپنڈی کے اچانک دورے کی اطلاع پر ڈنہ اور ارواڑی کے مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور زبردست احتجاج شروع کردیا احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین شدید نعرہ بازی کرتے رہے مظاہرہ کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے،کمشنر راولپنڈی نے اپنا ڈنہ،ارواٹی کا دورہ منسوخ کردیا، شرکاء کاکہناتھا کہ نیومال روڈ2 منصوبہ کسی صورت بھی قابل عمل نہ ہے اہلیان علاقہ جدی مالکان ہیں جو دوسوسال سے یہاں رہائش پذیر ہیں ان سے انکے گھر چھیننے جارہے ہین اور سرمایہ دارون کو فائدہ پہنچانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ہم اس منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،شوکت علی،کرنل عاصم،میجرامجد عباسی،عمرحیات عباسی،سا بق چیئرمین مسیاڑی امتیاز عباسی،سابق وائس چیئرمین طاہر عباسی،منصور ظفر عباسی اوردیگر رہنماؤں خطاب کرتے ہوئے مال روڈ 2 منصوبہ کو فوری ختم کرنے کامطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت علاقے کے سینکڑوں لوگوں کو بے گھر نہیں ہونے دینگے اور عدالتوں سمیت تمام آپشن زیر غور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں