Kohsar University 13

نبی آخر الزمان حضور پاک جو وجہ کائنات ہیں ان کی آمد سے دنیامیں چھائے ہوئے اندھیرے ختم ہوئے

مری نبی آخر الزمان حضور پاک جو وجہ کائنات ہیں ان کی آمد سے دنیامیں چھائے ہوئے اندھیرے ختم ہوئے اور دنیا میں محبت،رواداری،اعلیٰ اخلاق،دیانت وصداقت اور امن وامان کو فروغ ملا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین نے کوہسار یونیورسٹی مری گرلز کیمپس کی طرف سے:ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے ایک روح پرور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم اسوہ حسنہ اور سیرت النبی ﷺ کو اپنا کر ہی اپنی دنیااور آخرت کو سنوار سکتے ہیں،تقریب کا انعقادکوہسار یونیورسٹی مری کے ایڈمن بلاک کشمیر پوائنٹ مری میں کیاگیا کیا، تقریب میں رجسٹرار کوہساریونیورسٹی گلفراز عباسی،پرنسپل کوہسار یونیورسٹی گرلز کیمپس مسزصائمہ علی،پھگواری گرلز کارج مری،کامرس کالج مری اورکوہسار یونیورسٹی مری گرلز کالج کیمپس کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب میں مری کے تینوں کالجوں کی طالبات نے دلکش انداز میں حسن قرآت،نعت خوانی کے مقابلوں میں حصہ لیا اس موقع پرجبکہ سیرت کوئز کا بھی اہتمام کیاگیا مقابلے جیتنے والی طالبات کو رجسٹرار کوہسار یونیورسٹی نے انعامات بھی تقسیم کئے جبکہ شرکاء محفل کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں