Qawwali Murree Arts council 11

محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام محفل سماع(قوالی) کا انعقاد

مری تقریبات ہفتہ شان رحمت للعالمین حضرت محمد ﷺ کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل مری محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام محفل سماع(قوالی) کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور قوال عزیز میاں کے جانشین اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال عمران عزیز میاں اور ہمنوا نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس سے لوگوں میں وجد کی کیفیت طاری ہوگئی اس تقریب میں نمایاں شخصیات میں صدر مری بار ایسوسی ایشن راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ، سیاسی و سماجی شخصیت مسعود بٹ، سول سوسائٹی، فیملیز، معززین علاقہ، علماء کرام میڈیا کے احباب اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حضور اقدس سرورعالمﷺکی شان میں ہفتہ وار تقریبات منعقد کرانے پر پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا، ہفتہ وار تقریبات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خطاطی کی نمائش مورخہ 18نومبر 2020ء 2بجے دن منعقد کی جائے گی جس میں معروف خطاط یونس رومی، عظیم اقبال، محمد حمید اور محمد وقاص کے فن پارے رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں