Jamaat e Islami 13

حکمران ملک سے مہنگائی کو ختم کریں اور سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کر یں، عارف شیرازی

مری حکمران ملک سے مہنگائی کو ختم کریں اور سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کر یں، عارف شیرازی امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی مری، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عارف شیرازی نے مری میں جماعت اسلامی مری کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومت فورا مہنگائی کا خاتمہ کرے روز مرہ زندگی کی اشیاء کو سستا کرے عوام مہنگائی سے تنگ آکر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں وزیراعظم نے آٹا، اور چینی چوروں کو وزیر بنایا ہؤا ہے حکومت میں مافیا کا راج ہے جب تک اس ملک سے سودی نظام ختم نہیں کیا اس وقت تک ملکی معیشت ترقی نہیں کر سکتی اور اور میں خوشحالی نہیں آسکتی حکمران سودی نظام کو ختم نہ کرکے توئین رسالت کے مرتکب ہو رہے ہیں عشق رسول کا تقاضا ہے کہ اس ملک سے سود کو ختم کیا جائے اجتماع سے امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی، قیم جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عثمان آکاش،عتیق احمد عباسی، افتخار احمد عباسی حافظ شکیل نقاش آحمد عباسی،اور طارق رضا نے خطاب کیا۔