Punjab Local Government Elections 9

الیکشن بورڈ مری کااہم اجلاس بورڈ کے دفتر سیروز ہوٹل میں ہفتہ کے روز منعقد ہوا

مری الیکشن بورڈ مری کااہم اجلاس بورڈ کے دفتر سیروز ہوٹل میں ہفتہ کے روز منعقد ہوا اجلاس میں الیکشن بورڈ کے قانونی مشیر راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ اور دیگر ممبرا الیکشن بورڈ نے شرکت کی اجلاس میں ووٹوں پرکئے گئے اعتراضات پر تفصیلی غور غوض کیاگیا، الیکشن شیڈول کے مطابق اعتراضات کیلئے 14 نومبر شام چھ بجے کا وقت دیاگیا تھا آخری وقت تک وصو ل ہونے والے اعتراضات پر قانونی مشاورت کے بعد فیصلہ کردیاگیا جس سے اعتراض کرنے والوں کوآگاہ کردیاجائیگا جبکہ الیکشن شیڈول کے مطابق دیگر امور کو بھی دیکھا گیا اور انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدارنہ انعقاد کو یقینی بنانے پر بھی مکمل اتفاق کیاگیا۔